نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کے ہندوؤں میں ذات پات کے صدیوں پرانے فرسودہ نظام اور نچلی ذات والوں کو اونچی ذات کی طرف سے ظلم و ستم اور نفرت کا نشانہ بنائے جانے پر ایک اور ریاست کا وزیراعلیٰ پھٹ پڑا۔ میزورام کے 5 بار منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ لال ھتن ہوالہ نے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارت کے مختلف حصوں میں عرصہ سے وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے بھی دلت ہونے کی بنا پر نفرت آمیز سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اونچی ذات والے گندی گالیاں بھی دیتے ہیں، یہ نادان لوگ اپنی نفرت کے سامنے کسی چیز کی پرواہ نہیں کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک نوجوان 20 سال قبل ایک تقریب میں میرے پاس آیا اور کہا کہ تم شکل سے ہمارے جیسے نہیں لگتے، تمہارے خدوخال برمی باشندوں جیسے ہیں، میں نے اسے جواب دیا کہ بھارتی باشندے کس طرح دکھائی دیتے ہیں تم مجھے ذرا بتا دو۔