لاہور (نامہ نگار) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی سربراہی میں پنجاب ایمرجنسی سروس ’’ریسکیو1122 ‘‘ کی 83پرانی ایمبولینسز کی نیلامی ریسکیو1122ہیڈ کوارٹرلاہور میں منعقد کی گئی ۔ 83پرانی ایمبولینسز زیادہ بولی دینے والے افراد کو مجموعی طور پر سات کروڑ روپے سے زائد قیمت پر فروخت کردی گئیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ریسکیو1122 کو ان پرانی ایمبولینسز کے بدلے میں نئی ایمبولینسز فراہم کرے گی۔ حالیہ دنوں میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کے پاس موجود 350ایمبولینسز کے فلیٹ میں 500مزید ایمبولینسز کا اضافہ ہوا ہے ۔حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کے مختلف ہسپتالوں سے ایمبولینسز پنجاب ایمرجنسی سروس کو منتقل کی ہیں۔ ریسکیو1122کے تحصیل دفاتر کو بھی مزیدنئی ایمبولینسز فراہم کی جائیں گی۔
ریسکیو1122 کی 83پرانی ایمبولینسوں کی نیلامی کر دی
Apr 26, 2017