ایف بی آر کاروباری شعبہ کے 300ارب روپے کے ریفنڈز جلد ادا کرے : لاہور چیمبر

Apr 26, 2017

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط، سینئر نائب صدر امجد علی جاوا اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے ایف بی آر پر زور دیا ہے کہ وہ کاروباری شعبہ کے 300ارب روپے کے ریفنڈز جلد ادا کرے کیونکہ سرمائے کی قلت کی وجہ سے کاروباری برادری کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ریفنڈز میں تاخیر اور سرمائے کی قلت نے پنجاب کی بے شمار صنعتوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو کئی سال سے یہ مسئلہ درپیش چلا آرہا ہے، اکثراوقات بغیر کوئی ٹھوس وجہ بتائے بغیر ریفنڈز موخر کردئیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ایف بی آر لاہور آفس سے درخواست کی جائے کہ وہ ریفنڈ پیمنٹ آرڈرز (آر پی او)جاری کرکردیں تو وہ کہتے ہیں کہ ایف بی آر اسلام اباد آفس نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے فنانس اور چیئرمین ایف بی آر ایسے احکامات جاری کرنے کی تردید کرچکے ہیں ۔

مزیدخبریں