بشیراکار چو ر گینگ گرفتار ،17گاڑیاں برآمد

لاہور (نامہ نگار )اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹائون نے کارچوری کی وارداتوں میں ملوث بشیر احمد عرف بشیراکار چو ر گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزموں کو گرفتار کر کے 17گاڑیاں برآمد کر لی ہیں۔ ملزموں میں بشیر احمد عرف بشیرا اوراس کے دو ساتھی عبدالباسط اور فیصل محمود شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزموں نے تھانہ غالب مارکیٹ،لٹن روڈ،گلبرگ،ریس کورس،فیصل ٹائون،گرین ٹائون،گلشن اقبال،نواب ٹائون، شاد باغ،لوہاری گیٹ،مغل پورہ،جوہر ٹائون اور سمن آبادکے تھانوں کی حدود سے موٹر سائیکل چوری کی درجنوں مزیدوارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن