ایگزیکٹو آرڈر کے معاملے پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوایک اور دھچکا

Apr 26, 2017 | 14:01

ویب ڈیسک

 ایگزیکٹو آرڈر کے معاملے پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوایک اور دھچکا لگا ہے. غیر قانونی امیگرینٹس کو پناہ دینے والے شہروں کو سزا دینے سے متعلق حکم نامہ غیر قانونی قرار دیدیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے امیگریشن ایجنٹ سے شہروں کو تعاون پر مجبور کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ٹرمپ کی متنازع پالیسی پرعمل سے پہلے ہی سان فرانسسکو اور سانتا کلارا کاونٹیز نے عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔سان فرانسسکو کی عدالت کے جج کی جانب سے جاری حکم نامے کا اطلاق پورے ملک پر ہوگا۔وائٹ ہاوس کا کہنا تھاکہ محکمہ انصاف جج کی رولنگ کے خلاف جمعرات کو اپیل دائر کرے گا۔وائٹ ہاوس کے مطابق پناہ گزینوں کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کا مطلب علاقوں کو بنانا ریپبلک بنانا ہے۔

مزیدخبریں