سپاٹ فکسنگ کیس: پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف مزید ثبوت حاصل کر لیے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سپاٹ فکسنگ کیس میں پکڑے جانےوالے  شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف مزید ثبوت حاصل کر لیے جس کے بعد مذکورہ کھلاڑیوں نے بچنے کے لیے ہاتھ پاوں مارنا شروع کر دیئے ہیں۔ خالد لطیف نے اسی سلسلہ میں ٰپاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹربیونل کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا اور گذشتہ روز ٹربیونل کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے خلاف پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو مزید شواہد ملے ہیں جن کے بارے میں خالد لطیف کو پتہ چل گیا ہے جس کے باعث انہوں نے ٹربیونل کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے سامنے آنے والے شواہد میں دونوں کھلاڑیوں کے خلاف مزید شواہد اینٹی کرپشن یونٹ کو ملے ہیں جس کی روشنی میں خالد لطیف اور شرجیل خان کے مجرم ثابت ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں اسی وجہ سے خالد لطیف نے اپنے وکیل کے ساتھ ٹربیونل پر عدم اعتماد کرتے ہوئے اس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کھلاڑیوں کی جانب سے ٹربیونل کارروائی کا بائیکاٹ جاری رہا تو ان کے خلاف یکطرفہ فیصلہ بھی آ سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن