انعام بٹ، طیب رضا، محمد بلال نے کامیابی کا کریڈٹ یو سی پی، پنجاب کالجز کو دیدیا

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے انعام بٹ، طیب رضا اور محمد بلال نے کامن ویلتھ گیمز2018 میں ریسلنگ کی مختلف کیٹگریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام بلند کیا۔ کامن ویلتھ گیمز2018 میں86 کلو گرام کیٹگری میںگولڈ میڈلسٹ انعام بٹ اور 125 کلوگرام کیٹگری میںکانسی کا تمغہ جیتنے والے طیب رضاکا تعلق یو سی پی سے جبکہ 65 کلو گرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے محمد بلال کا تعلق پنجاب گروپ آف کالجز سے ہے۔ فتح کا جھنڈا بلند کر نے والے قومی ہیرو انعام بٹ نے کامیابی کا سہرا یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے سر باندھا۔ طیب رضا کا کہنا تھا کہ یو سی پی کا پڑھائی کے سا تھ کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کی بدولت یہ اعزاز ملا۔ اسی طرح کانسی کا تمغہ سینے پر سجانے والے محمد بلال نے بھی پنجاب گروپ آف کالجز کے بہترین سسٹم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلیمی ادارے کا حصہ ہونے پر فخر ہے ادھر ریسلر محمد انعام بٹ کے والدین نے بھی اس بڑے اعزاز کا کریڈٹ پنجاب کالجز اور یونیوسٹی آف سنٹرل پنجاب انتظامیہ کے سر سجا دیا۔ ان کے والدین کا کہنا ہے کہ محمد انعام کے قومی ہیرو بننے پر خوش ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...