پہلی چیف منسٹر پنجاب نیشنل ویمن سکواش چیمپئن شپ آج سے شروع ہو گی

Apr 26, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی چیف منسٹر پنجاب نیشنل ویمن چیمپئن شپ 2018ءآج سے شروع ہوگی، آج انڈر 19 گرلز میں کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیلا جائے گا۔ پانچ روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے گرلز کھلاڑیوں کی بڑی تعداد سینئر اور انڈر 19 کیٹیگریز میں شرکت کریں گی۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم کے مطابق پاکستان بھر سے کافی اچھی تعداد میں اینٹریز آئی ہیں۔ کوالیفائنگ راﺅنڈ انڈر 19 کی کیٹیگری میں کھیلا جائے گا جبکہ سینئر کا مین راﺅنڈ ج 27 اپریل کو ہوگا۔
انڈر 19 اورسینئر گرلز میں مین ڈرا 16,16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ٹورنامنٹ میں انعامی رقم ڈیڑھ لاکھ روپے ہے ۔ شیراز سلیم کے مطابق ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 27 اپریل کی سہ پہر کو ہوگی جبکہ اختتامی تقریب 30 اپریل بروز پیر کی سہ پہر کو ہوگی۔شیراز سلیم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سکواش کے کھیل کو پہلے بھی سپورٹ کیا ہے اور ان کی سپورٹ مسقل جاری ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان بھر سے ٹاپ خواتین پانچ روز میں بہترین سکواش کھیلیں گی۔

مزیدخبریں