لاہور (سپورٹس ڈیسک ) انڈین پریمیئر لیگ2019ءکے ایڈیشن کو عام انتخابات کی وجہ سے بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کئے جانے کا امکان ہے ۔ چیئرمین آئی پی ایل راجیو شکلا نے کہا کہ حتمی فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے کیا جائیگا۔ ایک عہیدارنے بتایا کہ اگر کچھ میچز شفٹ کرنا پڑے تو متحدہ عرب امارات بہترین مقام ہے اگر پوری لیگ شفٹ کرنا پڑی تو پھر جنوبی افریقہ بہترین ہوگا۔درین اثنا ءڈہلی ڈیئر ڈیولز کے کپتان گوتھم گمبھیر نے کپتان سے استعفیٰ دیدیا ۔ایونٹ میں دباﺅ برداشت نہیں کرسکا اس لئے کپتانی چھوڑنا ہی بہتر سمجھا۔
بھارت میں عام انتخابات ‘آئی پی ایل 2019ءکا ایڈیشن ‘امارات ‘جنوبی افریقہ منتقل ہونے کا امکان
Apr 26, 2018