پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ، 6 کمیٹیاں تشکیل، مقابلے 12 مئی سے شروع ہونگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کے لئے 6کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے 12سے 15مئی تک منعقد ہونیوالی چیمپئن شپ کی کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چیمپئن شپ کے لئے انعقاد کے بہترین انتظامات کریں اور کھلاڑیوں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ نوجوانوں کی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین موقع ہے، تمام نوجوان باکسرز کو برابر کے مواقع فراہم کررہے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور اپنی صلاحیتیں منوائیں۔
پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ کے لئے جو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ان کے مطابق آرگنائزنگ /فنانس کمیٹی کے چیئرمین ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید رشید چوہان ہوں گے جبکہ ارکان میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد طارق مقصود وٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ظہور احمد،آر اینڈ ڈی آفیسر ڈاکٹر نعمان سعید ، چیف سکیورٹی آفیسر سپورٹس بورڈ پنجاب کرنل شبیر، فنانشنل ایڈوائزر، پی آر او عبدالرﺅف شامل ہیں ، ایونٹ کنڈکٹنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق مقصود وٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ رئیس الرحمان، انٹر نیشنل ریفری ارشد قریشی، سیکرٹری پی بی اے شرجیل ضیاءبٹ ارکان ہونگے، اس کے علاوہ اکاموڈیشن کمیٹی، رنگ کمیٹی، ٹیکنیکل کمیٹی، جیوری آف اپیل کی کمیٹیاں بھی قائم کردی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...