اسلام آباد‘لاہور (آئی این پی‘خصوصی رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد، سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کررہے ہیں، لاڈلے نے اوپرسے حکم لینے کی عادت بنالی ہے، ایسی تبدیلی لائے کہ اوپر کے حکم سے تیر پر مہر لگا دی، یہ بھی بتا دیں وکٹیں گرا کون رہا ہے ؟ لاہور سے بھاگنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر چکے ہیں۔بدھ کو سابق وزیراعظم نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کر رہے ہیں۔ لاہور کے عوام نے گزشتہ روزتیسری بار عمران خان کو مسترد کر دیا ہے۔ وہ وکٹ گرانے کا بہانہ کر کے لاہور سے بھاگ آئے۔ عمران خان کی تو لاہور میں اپنی وکٹ گر گئی ہے۔ 2013میں عوام نے عمران خان کو مسترد کیا تھا، 2018کے نتائج بھی اسی طرح کے ہوں گے۔ عمران خان لاہور سے بھاگنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر چکے ہیں۔ آج کی نوجوان نسل جو عمران خان کا ساتھ دیتی تھی، مایوس ہو چکی ہے۔ نوجوان نسل جان چکی ہے کہ عمران خان کون سی تبدیلی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ یہ لوگ تبدیلی لانے کے دعویدار تھے لیکن حکم پر تیر پہ مہر لگا دی۔ لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت ہے۔ صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ کی چوہدری نثار سے 35سال رفاقت رہی، کیا آپ ان کو منانے جائیں گے؟ جس پر نواز شریف نے کوئی جواب نہیں دیا۔ صحافی نے دوسرا سوال کیا کہ چوہدری نثار کا کہنا ہے اگر میاں نواز شریف منانے آئے تو مان جاﺅں گا جس پر نواز شریف نے کہا کہ کیا یہ بات چوہدری نثار نے آپ سے کہی ہے؟۔انہوں نے کہا وزیراعلیٰ کے پی کے نے صاف گوئی یا بھول میں کہہ دیا تھا کہ اوپر سے حکم آیا ہے۔ اوپر کا مطلب کبھی بھی بنی گالہ نہیں تھا۔ لاہور سے خصوصی رپورٹر کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے گزشتہ روز جاتی امراءرائیونڈ میں اپنے قائد اور بڑے بھائی میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں سندھ کے حالیہ دورے کے بارے میں بریفنگ دی۔ دونوں رہنما¶ں نے آنے والے الیکشن، نگران حکومتوں کے معاملات، پارٹی امور اور ناراض ساتھیوں کو منانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنما¶ں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ پارٹی کے خالی عہدوں کو جلدازجلد پُر کیا جائے اور جو پارٹی رہنما ناراض ہیں اُن کو منانے کی طرف خصوصی اور فوری توجہ دی جائے۔
نواز شریف
لاڈلے نے اوپر سے حکم لینے کی عادت بنا لی‘ بتائیں وکٹیں کون گرا رہا ہے : نوازشریف
Apr 26, 2018