جب تک حق پر ہوں کارکن ساتھ دیں‘ نظام بدل کر کمزور کو طاقتور بنائیں گے : عمران

منڈی بہاﺅالدین‘سرگودھا (نامہ نگار‘ایجنسیاں‘نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرا تب تک ساتھ دینا جب تک راہ حق پر ہوں، ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں عمران خان کے نہیں غریبوں کے بچے اوپر آئیں گے۔ وہ پنڈ مکو میں پیپلزپارٹی کے سابق رہنما ندیم افضل چن کی پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت پر جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہاکہ کسان سارا سال اپنی فصل اگائے اور اسے قیمت نہ ملے، یہ ظلم ہے۔ تحریک انصاف ظلم ختم کرے گی، جب تک کسانوں کی مدد نہیں کی جائیگی کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ اب تک پالیسی طاقتور لوگوں کیلئے بنی، ہم کمزور طبقے کیلئے پالیسی بنائیں گے، کسانوں کو گنے کا ریٹ صحیح نہیں ملتا، ان کے واجبات بھی ادا نہیں کیے جاتے، ظلم ختم کرنا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کمزوروں کیساتھ کھڑی ہوگی، ظالم کے سامنے خاموشی بھی گناہ ہے۔ چین نے اپنے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔ آج چین دنیا میں سب سے زیادہ ترقی کر رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے کرپٹ حکمران امیر اور عوام کے پاس بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں ہیں۔ آج تک تمام پالیسیاں حکمران طبقے نے اپنے فائدے کیلئے بنائیں گئیں لیکن ہم ایسا نظام لائیں گے جو کمزور طبقے کو اوپر لائے گا۔ نیا پاکستان وہ ہے جہاں کمزور طبقے کو حقوق دیئے جائیں۔ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کروں گا۔ کرپٹ حکمران اس قوم کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں اربوں روپے کے محلات لے لیتے ہیں مگر یہاں ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، ہسپتالوں کا حال دیکھئے، صاف پینے کا پانی نہیں دیتے۔ ندےم افضل چن نے کہا پےپلز پارٹی نظرےہ سے ہٹ چکی ہے اور اب عمران خان نے ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی محترمہ کے ادھورے مشن کو پورا کرنے کےلئے علم اٹھاےا ہے۔ مےری تحرےک انصاف مےں شمولےت کی بڑی وجہ ےہی ہے، اب مےں صرف نظرےاتی جےالا ہوں، ہم لجپال لوگ ہےں، مجھے کہتے ہےں کہ پےپلز پارٹی کےوں چھوڑی، تمہاری تو پےپلز پارٹی مےں بہت عزت تھی مگر مےں کہتا ہوں عزت و ذلت تو رب کے ہاتھ مےں ہے۔ علاوہ ازیں رہنما ق لیگ رکن پنجاب اسمبلی عامر سلطان چیمہ نے عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثناء عمران خان نے پارٹی کے بائیسویں یوم تاسیس کے موقع پر تمام کارکنوں کو 29 اپریل کو مینار پاکستان پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا 22 سال پہلے اس پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔ کارکن سالگرہ شایان شان طریقے سے منائیں اور پارٹی کی استقامت اور ترقی کیلئے دعا کریں۔
عمران

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...