اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عثمان ڈار سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ خواجہ آصف نے فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد اماراتی کمپنی کا خط عدالت میں جمع کرایا تھا۔ خط میں کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف کمپنی کے کل وقتی ملازم نہیں تھے۔ عدالت عالیہ نے 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عثمان ڈار نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ خواجہ آصف متحدہ عرب امارات کی کمپنی میں کل وقتی ملازم ہیں اور ان کے پاس اقامہ بھی موجود ہے۔ انہوں نے بینک اکاو¿نٹ اور تنخواہ بھی ظاہر نہیں کی اس لیے انہیں غلط بیانی پر نااہل کیا جائے۔
خواجہ آصف/ فیصلہ