کراچی(آئی این پی ) پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے نئی مردم شماری کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیاہے۔درخواست گزار نے کہا کہ مردم شماری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔ بدھ کو مصطفی کمال نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نئی مردم شماری کے نتائج کیخلاف درخواست جمع کروا دی گئی۔درخواست میںمو¿قف اختیار کیاہے کہ نادرا رکارڈ کے مطابق کراچی کی رجسٹرڈ آبادی دوکروڑ15لاکھ ہے۔مردم شماری میں نادرا سے بھی مدد نہیں لی گئی۔کراچی کی آبادی دانستہ کم ظاہر کرکے جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا۔کراچی کے بیشتر علاقوں کو مردم شماری میں شمار ہی نہیں کیا گیا۔مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو1کروڑ60 لاکھ ظاہر کیاگیا۔کراچی میں صوبائی اورقومی اسمبلی نشستوں میں اضافہ کیا جائے۔درخواست میں ادارہ شماریات،وفاقی حکومت،چیرمین نادرا اوردیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ دریں اثناءمیڈیا سے گفتگو میں مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کا کونسا علاقہ ہے جس کے لوگ کراچی میں نہیں بستے،کراچی کی آبادی لاہور کے مقابلے میں ڈیڑھ فیصد کیسے بڑھی ؟، وزیر اعلی سندھ خوشی خوشی اپنے صوبے کا نقصان کرکے دستخط کرکے آگئے،میں وزیراعلی سندھ کے اس عمل کو تنگ نظری کہوں گا۔
مردم شماری چیلنج