مرکنٹائل ایکس چینج میں 8.487 ارب روپے کا کاروبار

Apr 26, 2018

کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,456 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 8.347 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے۔جن کی مجموعی تعداد 10,850 رہی،سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 2.326 ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.956 ارب روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.373ارب روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 729.596 ملین روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 672.132 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 528.925 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 478.468 ملین روپے, کاپرکے سودوں کی مالیت 117.005 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 77.600 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 66.963 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 19.093ملین روپے رہی،ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 290 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 140.244 ملین روپے تھی۔

مزیدخبریں