جعفرطیار سوسائٹی کے متاثرین کومالی امدادفراہم کی جائے، علامہ صادق جعفری

کراچی(نیوز رپورٹر)سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت جعفرطیار سوسائٹی کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے،متاثرہ مکینوں کو گھروں کی تعمیر نو کیلئے مالی امدادفراہم کی جائے، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر مکینوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، ناجائز کے ساتھ جائز املاک کو نقصان پہنچنے کی درجنوں شکایات موصول ہوئی ہیں،حکومت نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے جعفرطیارسوسائٹی کے مکینوں کے وفدسے وحدت ہائوس میں ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آئین اور قانون کی بالا دستی پر کامل یقین رکھتی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار کے حکم پرغیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں، کراچی شہر

ای پیپر دی نیشن