سعودی عرب:سینما ٹکٹ کی قیمت 75ریال کرنے پر تنقید

Apr 26, 2018

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں سینما کی ٹکٹ کو 50 ریال سے 75 ریال کرنے پر شدید تنقید شروع ہو گئی۔ سعودی سینما گھر کے ٹکٹوں کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی کے اس اعلان نے کہ ٹکٹ 75ریال کا ہوگا سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں سینما گھر جانے کے لئے فی کس 75ریال حد سے زیاد ہ ہیں جسے فوری طور پر کم کیا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں