لاہور (خبر نگار) ترجمان نیوی کے مطابق نیول چیف ظفر محمود عباسی نے ایران میں انڈین اوشیئن نیول سمپوزیم اور کنکلیو آف چیفس میں شرکت کی۔ نیول چیف نے شرکاء سے خطاب میں پاکستان کی میری ٹائم کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ نیول چیف نے خطے کی میری ٹائم سکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سکیورٹی کو مزید بڑھانے کیلئے مشترکہ عالمی کاوشوں کی ضرورت ہے۔ بحری اقتصادیات سے مستفید ہونے کیلئے ساحلی ممالک کا اشتراک اہمیت کا حامل ہے۔ سربراہ پاک بحریہ نے ایرانی آرمی چیف، عالمی بحری افواج کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔