ملیریا سے بچائو، شور سے آگاہی کے عالمی دن منائے گئے ‘حقوق دانش کا آج منایا جائیگا

احمدیار(صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچائو اور شور کے نقصانات سے آگاہی کے عالمی دن منائے گئے۔ حقوق دانش کا عالمی دن آج منایا جائے گا۔ ملیریا سے بچائو کے دن کی مناسبت سے ملک بھر میںمحکمہ صحت کے زیراہتمام تقریبات ہوئیں جن میں مقررین ڈاکٹرز نے ملیریا کے مرض کا باعث بننے والے مچھروں سے بچائو کے حوالے سے جبکہ شور کے نقصانات سے پیداشدہ ماحولیاتی آلودگی اور اس کے نتیجے میں انسانی زندگی پر مرتب ہونے والے مضر اثرات کے متعلق عوامی شعور اجاگر کیا گیا۔ دریں اثناء پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم حقوق دانش آج26 اپریل بروز جمعرات کو منایاجائے گا اس دن کے منانے کا مقصد ملک بھر میں ٹریڈ مارکس، انڈسٹریل ڈیزائن، پلانٹ بریڈ و دیگر امور سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...