اسلام آباد میں کیمونٹی پولسنگ کو فروغ دیا جائیگا‘ سلطان اعظم تیموری

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ اسلام آ باد میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے گا، وفا قی دارالحکو مت کی سیکور ٹی کو مزید بہتر بنانے ، جر ائم کی روک تھا م اور شہر یو ں کے مسائل تر جیح بنیا دوں پر حل کر نے کے لیے کیمو نٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے تا کہ عوام اور پولیس میں جو دوریاں ان کا خا تمہ ہو سکے ، پولیس کبھی بھی عوام کی مدد کے بغیر کا میا ب نہیں ہو سکتی ، انہو ں نے کہا کہ ہما ر ا وژن ہے کہ اسلام آ باد پولیس کو ایک مثالی فورس بنا یا جا ئے ، یہ باتیں انہو ں نے کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس میں کیں جس میں ایس ڈی پی او صدر سرکل غلام محمد باقر ،ایس ایچ او گولڑہ شریف عبد الرزاق، چیف کوارڈی نیٹر اسلم کھوکھر ،مصالحتی ونیبر ہوڈ واچ کمیٹی کے ممبران،معززین علاقہ اور پولیس افسران نے شرکت کی انہو ں نے کہا کہ میر ی خو اہش ہے کہ آ پ تما م لو گ تھانو ں میں آ ئیں اور پولیس کے ساتھ مل کر کام کریں ہم نے خود بھی حلا ل کھا نا ہے اور اپنے بچو ں کو بھی حلا ل کھلا نا ہے قانون سب کے لئے برابر ھے جو بھی شخص تھانے میں آ ئے وہ وی آئی پی ہو گا ہم نے اسلام آ با د پولیس کو دنیا کی بہتر ین فورس بنا نا ہے اور ایسی مثالی پولیس بنا نا ہے جس کو دنیا دیکھ کر اس کی تعریف کر ے اور اسی وجہ سے جا نی اور پہچا نی جا ئے آ ئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کیمو نٹی پولیسنگ کے سا تھ ملکر کا م کر نے کا ایک فلسفہ ہے، وفا قی دارالحکو مت کی سیکور ٹی کو مزید بہتر بنانے ، جر ائم کی روک تھا م اور شہر یو ں کے مسائل تر جیح بنیا دوں پر حل کر نے کیلئے کیمو نٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے تا کہ عوام اور پولیس میں جو دوریاں ان کا خا تمہ ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن