لاہور(سپورٹس رپورٹر) یوتھ اولمپکس ایشین ہاکی کوالیفائرز میں پاکستان اور چائینز تائپے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ تین تین گول سے برابر رہا۔ بنکاک تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور چائینز تائپے کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا گیا جو دو دو گول سے برابر رہا۔ 30 منٹ کے میچ میں تین ہاف 10 من پر مشتمل تھے۔ پاکستانی ٹیم ایشین یوتھ اولمپکس گیمز کوالیفائرز ہاکی ٹورنامنٹ میں آج دو میچ کھیلے گی۔ پہلے میچ میں مقابلہ سنگاپور اور دوسرے میچ میں اس کا مقابلہ کمبوڈیا سے ہو گا۔ گرین شرٹس کے 27 اپریل کو بھی دو میچز شیڈول ہیں، پہلے میچ میں اسے ملائیشیا اور دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش ہو گا۔