اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان سے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ(ن) کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد میں مسلم لیگ(ن) یورپ کے صدر شمروز الہی گھمن ، پاکستان مسلم لیک سمیڑیال کے صدر محمد مشتاق بٹ اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے شیخ عبدالمجید طاہر شامل تھے ۔ وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ مریم نواز نے سیالکوٹ میں بڑا کامیاب جلسہ کیا وہ ہماری بہادر بیٹی ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لئے باعث فخر ہے ہم اپنے قائد کی غیر مشروط پور پر حمایت کریں گے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہر دلعزیز پارٹی ہے اور نواز شریف سیالکوٹ کے عوام میں آج بھی مقبول ہیں۔وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لئے سیالکوٹ کے عوام کی حمایت و تعاون کو بھی سراہا۔