میلانیا نے ایک مرتبہ پھر ٹرمپ کو نظرانداز کردیا

Apr 26, 2018

واشنگٹن (اے این این)امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ ایک مرتبہ پھر اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ تھامنے کی کوشش کو نظرانداز کرکے شہ سرخیوں کی زینت بن گئی۔یہ واقعہ وائٹ ہائوس میں فرانسیسی صدر عمانویل میکرون اور ان کی اہلیہ کے استقبال کے موقع پر پیش آیا۔
تصاویر کیلئے پوز دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے میلانیا کا ہاتھ تھامنا چاہا، تاہم خاتون اول نے انہیں کچھ خاص لفٹ نہیں کروائی۔اس موقع کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے ٹرمپ نے میلانیا کے دائیں ہاتھ کی پشت کو چھوا، لیکن کوئی ردعمل نہ پاکر انہوں نے اپنی چھوٹی انگلی سے میلانیا کی انگلی کو تھامنا چاہا، لیکن خاتون اول نے اسے بھی نظرانداز کردیا۔اور آخرکار تیسری اور آخری کوشش میں ٹرمپ نے میلانیا کا ہاتھ تو تھام لیا، لیکن اس موقع پر خاتون اول کے چہرے کے تاثرات انتہائی سنجیدہ نظر آئے اور ان میں رتی برابر بھی گرمجوشی نظر نہ آئی۔

مزیدخبریں