جکارتہ (صباح نیوز+ اے ایف پی) انڈونیشیا میں تیل کے غیر قا نو نی کنویں میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ صوبے آچے کے شمال مغربی علاقے میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے تیل کے کنویں میں لگی جس نے گھروں اور درختوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان کے مطابق فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم غیر قانونی تیل کے کنویں میں آتشزدگی سے قریبی 5 گھر بھی جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔ مقامی ہسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زیر علاج زخمیوں کے جسم 20 سے 60 فیصد تک جھلسے ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد کنویں سے 230 فٹ تک بلند آگ کے شعلے نکلتے دیکھے گئے ہیں۔