2 افراد کا اخبار فروش اوراسکے بیٹے پر تشدد‘ دکان پر توڑ پھوڑ

Apr 26, 2018

ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ جلیل آباد کے علاقہ ڈیرہ اڈا پر مشروب ساز کمپنی کے ملازمین خرم اور ابرار نے اخبار فروش محمدعارف اور اسکے بیٹے عثمان پر تشدد کیا دکان پر توڑ پھوڑ کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے اخبار فروش محمد عارف نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ افراد آئے روز انہیں پریشان کرتے رہتے ہیں جس وجہ سے ان کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے محمدعارف نے پولیس حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا پولیس جلیل آباد نے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں