حکومت 73ء کے آئین کی اسلامی دفعات پر عملدرامد یقینی بنائے:پیر ولی اللہ شاہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام 1973ء کے متفقہ اسلامی آئین میں ناموسِ رسالتؐ و ختم نبوت کے تحفظ اور منکرین ختم نبوت قادیانی فتنہ کے تدارک کیلئے کی گئی قانون سازی پر مکمل و موثر عملدرآمد کرانے کے ضمن میں کل جماعتی ’’نفاذِ امتناع قادیانیت ایکٹ‘‘کانفرنس ایوان مشائخ شالیمارروڈ میں مولانا الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری کی صدارت میں ممتاز اعوان ،مولانا محمد اسماعیل، علامہ زبیر احمد ظہیر، محمد یوسف احرار ،مولانا محمد حنیف حقانی ، نعیم بادشاہ، علامہ وقار الحسنین، حاجی محمد دیگر نے اپریل 1984ء میں قادیانی فتنہ کو اسلامی شعائر استعمال کرنے پر عائد کرہ پابندی کے ضمن میں امتناع قادیانیت ایکٹ کے نفاذ کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حکومت 1973ء کے متفقہ اسلامی آئین میں قادیانی کے تدارک کیلئے کی گئی قانون سازی پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

ای پیپر دی نیشن