تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں کا دورہ گلبرگ، تاجروں کو 29 اپریل کے جلسہ میں شرکت کی دعوت

لاہور( لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی خواتین رہنمائوں نے تاجروں اور عوام کو29اپریل کے جلسے میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے گلبرگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر خواتین رہنمائوں اور کارکنوںنے اپنی قیادت کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ ، ڈاکٹر سیمی بخاری ،رکن پنجاب اسمبلی سعد یہ سہیل رانا، روبینہ عزیز، فرحت منظور، روبینہ طارق سمیت دیگر نے کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ گلبرگ میں برکت مارکیٹ ،لبرٹی مارکیٹ، منی مارکیٹ سمیت دیگرمقامات کا دورہ کر کے تاجروں اور خریداری کیلئے والوں کو 29اپریل کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...