اقامہ ہولڈر وزیر کوعدلیہ پر تنقید زیب نہیں دیتی: پی ٹی آئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں کسی’’ڈاکوسیاستدان‘‘کو بیماری کا بہانہ بنا کر جیل سے ہسپتال نہیں جانے دیا جائیگا ‘ حکومتی اجازت نہ بھی ملی تو 29اپر یل کو مینار پاکستان پر جلسہ ضرور ہوگا۔ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ این آر او زدہ قیادت ملک کیلئے خطرہ بن چکی ہے، کرپٹ مافیا کو عوام کا مزید خون چوسنے کا موقع نہیں دیا جاسکتا۔ تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال کے زیرصدارت لاہور آفس میں گزشتہ روز اہم اجلاس ہوا جس میں میاں حماد اظہر‘ نعیم الحق‘ شیخ امتیاز محمود، طاہر رشید چودھری‘ سعدیہ سہیل سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ لیگی درباری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش نہ کریں۔ احسن اقبال اعلیٰ عدلیہ اور معزز ججز پر تنقید کرکے نوازشریف کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔ اقامہ ہولڈر وزیر داخلہ دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

ای پیپر دی نیشن