سابق رکن پنجاب اسمبلی صدیق خان مرحوم کی اراضی جعلی کاغذات پرمنتقل

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)محکمہ انٹی کرپشن نے سابق رکن پنجاب اسمبلی محمد صدیق خان مرحوم کے صاحبزادے عمار خان کی درخواست پر ان کی جدی 100 کنال اراضی جعلی کاغذات پر منتقل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ڈائریکٹر انٹی کرپشن راولپنڈی ریجن عارف رحیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ عبدالمجید سمیت 13 افراد کو انکوائری میں قصور وار پائے جانے پر مقدمہ درج کرادیا درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ ہماری اراضی جعلی کاغذات بنا کر سہیل سرفراز کے نام منتقل کردی گئی ہے انٹی کرپشن نے اراضی سینٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت چھ ملزمان گرفتار کرلئے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن