پاکستان تحریک انصاف کے تین اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

پاکستان تحریکِ انصاف کے تین اراکینِ خیبر پختونخوا اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے یہ اعلان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری سے یہ ملاقات بلاول ہاو¿س لاہور میں ہوئی۔ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی میں زاہد درانی، عبید مایار اور نگینہ خان شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن