آرٹیکل باسٹھ ون ایف کو پارلیمنٹ میں ترمیم کرکے ہمیشہ کے لیے ختم کردیا جائے گا:رانا ثنااللہ

Apr 26, 2018 | 22:33

ویب ڈیسک

پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کی شام کوعثمان ڈارسے زیادہ افسردہ کوئی نہیں ہوگا,عوام کا فیصلہ ہی اصل فیصلہ ہے،تکنیکی بنیادوں پر فیصلے لیکرکوئی ایوان تک نہیں پہنچ سکتا۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ آرٹیکل باسٹھ ون ایف جلد پارلیمنٹ میں ماضی کا قصہ بن جائے گا.ان کا کہنا تھا کہ پنڈی کا شیطان کہہ رہا ہے کہ اس سے غلطی ہوگئی اب وہ بھی نااہل ہوگا۔آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کوختم نہ کرنا سیاسی جماعتوں کی غلطی تھی.رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کی سات سے گیارہ بجے تک کی ڈیوٹی لگی ہوئی ہے جس کی باقاعدہ انھیں تنخواہ ملتی ہے۔انتظامیہ نے تحریک انصاف کومینارپاکستان پرجلسے کی اجازت نہیں دی،اس کے باوجود تحریک انصاف جلسہ کرنا چاہتی ہے توانتظامیہ کوسیکورٹی دینی چاہیے.

مزیدخبریں