پاک جیم خانہ گولڈ کپ ، پاک شاہین جم خانہ،کراچی ایگلٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Apr 26, 2019

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کے سی سی اے زون چار کی باقائدہ اجازت اور پاک جیم خانہ کے زیرِ اہتمام پاک جیم خانہ گولڈ کپ کر کٹ ٹورنامنٹ میںدو کوارٹر فائنلز میچز کے فیصلے ہوگئے پہلے کوارٹر فائنل میں پاک شاہین جیم خانہ نے پاک اسٹار سی سی کو 58رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزازحاصل کر لیا، اسٹیل ٹائون جیم خانہ گرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے پاک شاہین جیم خانہ نے مقررہ 30اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 202کا ٹارگٹ دیا سیف اللہ مگسی نے سب سے زیادہ 57رنز کی دلکش اننگ کھیلی ان کی اننگ میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے جواب میں پاک سٹار کی ٹیم سیف اللہ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے 129رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اسپنر سیف اللہ مگسی نے سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی اور مین آف دی میچ قرار پائے، دوسرے کوارٹر فائنل میچ میںکراچی ایگلٹس سی سی نے ملیر اسپورٹس کو چار وکٹوں سے شکست دیدیا، برائٹ گرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے ملیر اسپورٹس نے مقررہ 30اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 214رنز کا ٹارگٹ دیا،عمیر خان نے 60،عامر ادریس نے 52اور عرفات نے 33رنز اسکورز بنائے،نور الوہاب نے تین اور محمد یعقوب نے دو وکٹیں حاصل کیں جواب میں کراچی ایگلٹس کی ٹیم نے مطلوبہ حدف 215رنز چھ وکٹوں کے نقصان پر بنائے،نور الوہاب نے81اور محمد یعقوب نے بھی 81رنز کی ناقابل ِ شکست اننگز کھیلی،عمیر خان نے دو وکٹیں حاصل کی۔

مزیدخبریں