اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پچیسویں سینئیر مینجمنٹ کورس، نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور کے تربیت حاصل کرنے والے افسران نے بدھ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا معلوماتی دورہ کیا ۔ زیر تربیت افسران کو ایف بی آر اور اس کی کارکردگی پر جامع بریفنگ دی گئی ۔بعد میں شرکاء افسران کو ممبر فیٹ مصطفی سجاد حسن کی طرف سے ادارے کے متعلق اور اس کی کارکردگی پر ایک جامع بریفنگ دی گئی ۔ چیئرمین ایف بی آر محمد جحہانزیب خان نے زیرتربیت افسران کو خوش امدید کہا اور ان کے سوالات کا جواب دیا ۔ چیئرمین ایف بی آر نے موجودہ گورنمنٹ کی ٹیکس پالیسیز اور اصلاحات پر روشنی ڈالی اور افسران کو ادارے کی طرف سے ٹیکس نظام کی بہتری کے لئے کی گئی کاوشوں کا تذکرہ کیا