اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مجوزہ ایمینسٹی سکیم کا نظر ثانی شدہ مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کر دیا جائے گا ،ذرائع نے بتایا ہے کہ مجوزہ نئی سکیم میں ایمینسٹی کے دائرہ کو وسعت دی گئی ہے اور اس میں نئے سیکٹرز کو بھی شامل صفحہ6پربقیہ نمبر 7 کیا جارہا ہے ،جبکہ ڈکلیریشن کے ریٹس کم کرنے کی تجویز ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ 3مئی تک قومی اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہے اس کے دوران سکیم کی منظوری کو مرحلہ مکمل کیا جائے گا جس کے بعد اس کا نفاذکر دیا جائے گا، سکیم کے لاگو رہنے کی میعاد بھی طویل رکھنے کی تجویز ہے ۔