لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی نے سیکرٹری سکولز پنجاب محمد محمود سے ملاقات میں پنجاب بھر کی نجی تعلیمی اداروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی دیگر تنظیموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن شان الحق بھی شامل تھے۔ اس ملاقات میں سیکرٹری سکولز پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسیٹیوشن ترمیمی آرڈیننس 1984ء میں ترامیم کر کے نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے‘ اگر کم فیس وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو تربیت دی جائیگی۔ صوبائی حکومت نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کا عمل آن لائن متعارف کرا رہی ہے تا کہ مسائل کم ہو سکیں۔