حسین اصغر کو تین سال کیلئے ڈپٹی چیئرمین نیب مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد(نا مہ نگار) چیئرمین نیب کی جانب سے صدر کو بھجوائی گئی سمری کی منظوری کے بعد حکومت پاکستان نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، حسین اصغر کی تقرری تین سال کے لئے کی گئی ہے ، ڈپٹی سیکرٹری محمد عمر عزیزکے دستخطوں سے جاری نوٹیفیکیشن کی نقول تمام متعلقہ اداروں کو بھجوادی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ 20اپریل کو چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے حسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین نیب مقرر کرنے کی سفارش کی تھی پولیس گروپ کے گریڈ بائیس کے افسر حسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر اس سے قبل پنجاب میں اینٹی کرپشن کے سربراہ کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں، حسین اصغر کی اچھی شہرت کے باعث اس عہدے کے لئے ان کے نام کی سفارش کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...