نصیر آباد: ریلوے ٹریک کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام، دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ +ٹانک + نصیر آباد(بیورورپورٹ+ آن لائن)اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )کو 3 اہلکاروں سمیت اغواکرلیاگیا۔ نصیر آباد میں ریلوے ٹریک کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ دہشت گرد ہلاک تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آرریاض میانی کو 3 اہلکاروں سمیت اغواکرلیاگیا،ریاض میانی والدہ کے انتقال پر اسلام آباد سے ٹانک جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں اغواکرلیا،پولیس کے مطابق اغواکار فوجی یونیفام میں ملبوس تھے ،واقعہ کوٹ مرتضیٰ کے قریب پیش آیا۔اغواہونے والے اہلکاروں میں ممتاز، مدثر اور صدام شامل ہیں۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے نوتال میں ریلوے ٹریک کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ فورسز کی بروقت کارروائی میں بم نصب کرنے والا دہشت گرد مارا گیا۔ پولیس نے بم کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا۔ بم ناکارہ بنا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...