ایل این جی کیس نیب کی شاہد خاقان عباسی سے پوچھ گچھ مکمل

اسلام آباد (نامہ نگار) ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب دفتر میں پیش ہوکرتمام سوالوں کے جواب جمع کرا دیئے جہاں ان سے پوچھ گچھ مکمل کر لی گئی۔ جبکہ سابق وزیراعظم نے تمام الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔ ایل این جی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نیب راولپنڈی آفس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور نیب کی جانب سے دیئے گیے سوالات کے جوابات تحقیقاتی افسران کے پاس جمع کروا دیئے۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اپنے جواب میں کہا ایل این جی معاہدے ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق کیے، ملک میں توانائی بحران کی وجہ سے قطر سے ایل این جی خریدی، قطر سے ایل این جی دیگر ممالک کی نسبت کم ترین نرخ پر خریدی۔ دریں اثناء سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی آج نیب میں پیش ہوں گے۔ نیب نے جعلی اکائونٹس کیس میں سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کودوسری بارآج طلب کررکھاہے۔ نیب کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق سیدیوسف رضاگیلانی کونیب راولپنڈی نے آج26اپریل کوطلب کیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق یوسف رضاگیلانی نے دوہفتوں میں جوابات جمع نہیں کروائے اس لئے انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ دو اپریل کو یوسف رضا گیلانی نیب ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہوئے تھے جہاں جے آئی ٹی نے سابق وزیراعظم سے پوچھ گچھ کی، نیب نے انہیں سوالنامہ دیا تھا جس کا جواب دینے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...