سری لنکا: کولمبو میں دھماکہ، پاکستانیوں سمیت مزید 16 گرفتار: پولیس چیف برطرف، سیکرٹری دفاع مستعفی

کولمبو (نوائے وقت رپورٹ + بی بی سی) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے نواح میں دھماکہ کی آواز سنی گئی۔ کولمبو پگوا ٹان سے 40کلو میٹر دور مشرق کی طرف دھماکہ کی آواز سنی گئی ہے۔ سینٹرل بینک میں بم کی اطلاع پر مکمل لاک ڈائون کر دیا گیا جب کہ سری لنکا کی کیتھولک چرچ سروسز منسوخ کر دی گئیں۔ دوسری طرف سری لنکن حکام نے خودکش حملوں کے بارے میں تنبیہ کو نظر انداز کرنے کا اعتراف کر لیا۔ جب کہ صدر میتھری پالا سری سینا نے پولیس کے سربراہ کو برخاست کر دیا۔ سری لنکا کے ڈپٹی وزیر دفاع رووان وجے وردان نے الزام لگایا کہ ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ اور مقامی اسلامی گروپ کے لیڈر نے خودکشی کرلی۔ ادھر سیکرٹری دفاع ہیما سری فرنینڈو نے خودکش حملوں میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا میں نے استعفیٰٖ صدر کو جمع کرا دیا ہے۔ کولمبو سے گرفتار 3 افراد سے دستی بم اور ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ادھر ڈپٹی وزیر دفاع رووان نے پریس کانفرنس میں انٹیلی جنس کی پیشگی اطلاع کے باوجود دھماکے روکنے سے سنگین غلطی اور ناکامی تسلیم کر لی۔ این این آئی کے مطابق سری لنکن حکام نے ایسٹر کے موقع پر سلسلہ وار بم دھماکوں کے بعد تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے پاکستانیوں سمیت مصری باشندے کو حراست میں لیا۔ گزشتہ رات کریک ڈاؤن میں 16افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم بم دھماکوں میں ان کی معاونت یا ملوث ہونے کے بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ تعداد 75 ہو گئی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ رات گرفتار کیے گئے افراد میں سے ایک کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے ہے لیکن دعویٰ کے حق میں مزید معلومات فراہم نہیں کی۔ ایک اور شخص کو فیس بک پر نفرت آمیز مواد ڈالنے کی بنیاد پر گرفتار کیا۔ زیرحراست شخص سوشل میڈیا پر دہشت گردی کے پھیلاؤ اور اس کی ترویج میں ملوث پایا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک مصری شخص کو زائد المیعاد ویزا اور پاسپورٹ کی وجہ سے گرفتار کیا جو گزشتہ 7 سے مقامی سکول میں عربی کی تعلیم دے رہا تھا۔ علاوہ ازیں پولیس نے مزید بتایا متعدد پاکستانیوں سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا جو زائد المیعاد ویزا کے باوجود رہائش پذیر تھے۔ سری لنکا کے ساتھ ہماری دوستی بہت پرانی ہے۔ ہم سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والی تفتیش میں پوری مدد اور تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ ہماری پیشکش قبول کر لی گئی ہے اور اب صرف انتظار ہے کہ کب جانا ہو۔ یہ کہنا ہے لاہور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی تین رکنی فرانزک ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ہمایوں تیمور کا۔ ڈاکٹر ہمایوں اس وقت پاکستان کے واحد اوڈنٹولوجسٹ ہیں جو دہشت گردی اور جرائم کے متاثرین کی شناخت میں مدد کرتے ہیں۔ حال ہی میں ڈاکٹر تیمور نے سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں کی تفتیش میں حکومت کے ذریعے تعاون کی پیشکش کی تھی جو ان کے مطابق سری لنکا کی طرف سے قبول کر لی گئی ہے۔ سی این این کے مطابق مبینہ خودکش بمبار بھائیوں الہام احمد، عصمت ابراہیم کے والد جو مصالحہ جات کے تاجر ہیں نام یوسف ابراہیم ہے کو گرفتار کرلیا گیا۔سری لنکا میں ایسٹر سنڈے کے حملوں میں مطلوب مشتبہ افراد کے نام اور تصاویر جاری کردی گئی۔ پولیس کے مطابق آٹھ خودش حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی۔ ایک خودکش حملہ آور عورت تھی۔ عوام سے اپیل ہے کہ مطلوب افراد سے متعلق اطلاع ہو تو فوری پولیس سے رابطہ کریں۔ حملوں کی تحقیقات کے دوران اب تک 76 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ایک مشتبہ شخص سے 6 ایکسپائرڈ پاسپورٹ، پارلیمنٹ ہائوس کے نقشے اور دیگر اشیاء ملی ہیں۔ سری لنکن حکومت نے کہا ہے کہ ایسٹر سنٹر کے حملوں میں جماعت جوات نامی گروہ ملوث ہے۔ سری لنکن وزیر صحت نے وضاحت کی ہے کہ حملوں میں 359 نہیں تقریباً 259 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...