چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب سے چینی صدر شی چن پنگ نے خطاب کیا۔
تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب میں چینی صدر شی چن پنگ نے بی او آر کو رابطے مضبوط کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے ترقی پذیر ملکوں کے لیے دیرپا ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم عمران خان بھی آج بیلٹ اینڈ روڈ سربراہی فورم سے اہم خطاب کریں گے، وہ اپنے دورے میں رشکئی اکنامک زون کے معاہدے پر بھی دستخط کریں گے ،جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اکنامک زون کے لیے ایک ہزار ایکڑ زمین فراہم کی جائے گی۔