لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی کو طلب کر لیا۔ سٹیڈنگ کمیٹی کا اجلاس چھ مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ سٹیڈنگ کمیٹی نے گورننگ بورڈ کے باغی اراکین کی درخواست پر ایکشن لیا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی سمیت پاکستان سپورٹس بورڈ اور ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں کو بھی بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی سے گورننگ بورڈ اراکین پر پابندی لگانے کے بارے میں بھی پوچھا جائے گا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی کو طلب کر لیا
Apr 26, 2019