لاہور ہائیکورٹ بار میں ’’ پاکستانی سیاست میں وکلااورصحافیوں کاکردار‘‘ کے حوالے سے سیمینار

Apr 26, 2019

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار میں ’’پاکستانی سیاست میں وکلا اور صحافیوں کا کردار‘‘ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کا انعقاد بیرسٹر اسلم شیخ نے کیا ۔پاکستانی نڑاد برطانوی صحافی مبین رشید کا کہنا ہے کہ خواہش رہی کہ لاہور اور لندن کے درمیان فاصلے کم ہوں، پردیس میں رہ کر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ۔سیمینار میںسیئنر صحافی عطاء الرحمن، پاکستانی نڑاد برطانوی صحافی مبین رشید،احسن بھون، نائب صدر ہائیکورٹ بار چوہدری کبیر احمد فنانس سیکرٹری انصر جمیل گجر، سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار اسد منظور بٹ سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار اسلم زار، سابق صدر لاہور ٹیکس بار عامر قدیر، ممبر پنجاب بار کونسل رانا انتظار حسین سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر پاکستانی نڑاد برطانوی صحافی مبین رشید اور عطاء الرحمان کو گلدستہ پیش کیا گیا ۔

مزیدخبریں