داماد نے ناراض بیوی کوساتھ بھیجنے سے انکارپرسسرکو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

لاہور (نامہ نگار ) مصطفی ٹائون کے علاقے میں داماد نے روٹھی بیوی کوساتھ بھیجنے سے انکار پر سسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مصطفی ٹائون کے علاقے وارث کالونی میں افتخاراپنی بیوی کو منانے اور اپنے ساتھ گھر لے جانے کے لیے اپنے سسرال آیا۔مگر اس کے سسرگل زیب نے اپنی روٹھی بیٹی کوخاوند کے ساتھ بھیجنے سے انکار کر دیا۔ جس ہر افتخار نے طیش میں آکر پستول نکال کر اپنے سسر پرفائرنگ کر دی۔ گل زیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن