قومی ادارہ صحت کی اہمیت کے پیش نظر اس ادارے کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے: ڈاکٹر ظفراللہ مرزا

اسلام آباد:وزیرمملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفراللہ مرزا نے کہاہے کہ قومی ادارہ صحت کو ہرممکن وسائل فراہم کرینگے۔

وزیر مملکت برائےقومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے یہ بات آج قومی ادارہ صحت اسلام آباد کے دورے کے موقع پر کہی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پر عزم ہیں۔ صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے  کہا کہ قومی ادارہ صحت کی اہمیت کے پیش نظر  اس ادارے کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ این آئی ایچ صحت کے شعبے میں قومی امنگوں کے مطابق خدمات انجام دے رہا ہے ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ قومی ادارہ صحت میں اصلاحات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے تاکہ اس اہم ادارے کو جدید تقاضوں کے مطابق چلایا جا سکے ۔

 تحقیقی اور ویکسین کی تیاری کے کام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔ میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام
میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام نے اس موقع پر کہا کہ وبائی امراض کی روک تھام کےلیے  قومی ادارہ صحت اہم کردار ادا کر رہاہے۔ قومی ادارہ صحت میں تحقیقی اور ویکسین کی تیاری کے کام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام نے ادارےکی کارکردگی اور چیلنجز بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید اورادارے کے سینیئر افسران بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن