لاہور ( نمائندہ خصوصی )اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس پی عائشہ بٹ نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران210 مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 223 دستے روانہ کئے گئے۔ لاہور میں قائم احساس کفالت مراکز پر 4100 اہلکار وں نے ڈیوٹی کے فرائض انجام دیئے۔ائیرپورٹ قرنطینہ میں اینٹی رائٹ فورس کے 40 جوان مکمل کٹس کے ساتھ تعینات کئے گئے۔ سیاسی و اہم شخصیات کی پیشیوں پر 120 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔