60 سالہ بزرگ کورونا کے شبہ میں علی پور ہسپتال میں 15 دن سے بے یارومددگار


علی پور ( نمائندہ خصوصی) کروانا وائرس کے شبہ میں سیت پور کا 60 سالہ بررگ 15 دن سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور میں بے یار و مددگار افسران بالا توجہ دیں سیت پور کی بستی بدھوانی کے محمد صغیر نے بتایا کہ اسکا چچا 60 سالہ محمد اجمل ولد غلام فرید بدھوانی تھانہ سیت پور میں درج مقدمہ نبمر 86/20 میں مظفرگڑھ چلان ہوگیا 3 دن بعد مدعی کے بیان پر بری ہو گیا ۔ شام کو جیل سے رہائی ملی باہر آنے لگا تو وہاں پر موجود ایک پولیس اہلکار نے حسب دستور جیب خرچ مانگا انکار پر تو تکرار شروع ہوگی تو اہلکار نے جیل میں موجود ڈاکٹر سے کروانا وائرس کا شبہ لکھو اکر ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور بھجوا دیا 15 دن سے ایک کمرہ میں اکیلا بندہے کس کا کوئی پرستان حال نہیں ہے مقامی ڈاکٹر سے رابطہ پر بتایا جاتا ہے کہ ابھی اس کی رپورٹ نہیں آئی۔ اس نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن