ا سلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی ہدایات کی روشنی میں یکم رمضان المبارک سے شہر بھر پر اشیا خوردو نوش کی قیمتوں کو سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے کو یقینی بنانے کے حوالے سے چھاپوں اور جرمانوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے یکم رمضان المبارک) کے روز 140 دکانداروں کو سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیا نوش فروخت کرنے پر ایک لاکھ 58 ہزار روپے کے مجموعی طور پر جرمانے کیے گئے جس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر نے 13 دکانوں کو 3 ہزار ، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار و پوٹھوہار نے 5 دکانوں کو 5 ہزار ، اسسٹنٹ کمشنر آئی ناین ایریا نے 6 دکانوں کو دس ہزار ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 16 دکانوں کو 14 ہزار 5 سو ، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ و کورال نے 37 دکانوں کو 80 ہزار ، اسسٹنٹ کمشنر رورل نے 14 دکانوں کو 15 ہزار ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے 24 دکانوں کو 16 ہزار ، آی ٹی او ون شریف گل نے 18 دکانوں کو ساڑھے سات ہزار اور آی ٹی او عرفان احمد نے 7 دکانوں کو 7 ہزار روپے جرمانے کیئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیا خوردونوش کو سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے کو یقینی بنانے کے ساتھ کرونا وائرس سے بچا کے لئے بنائے گئے ایس او پیز کو بھی یقینی بنائیں۔