یاقت پور (نامہ نگار) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب لاھور میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میونسپل کمیٹی لیاقت پور میں تعینات نان کوالیفائیڈ افراد کو ہٹاکر کوالیفائیڈ اہلکار ان کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے تھے۔ جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر نے بلڈنگ انسپکٹر کے عہدے پر تعینات سکیل 7 کے جام سعیداحمد جبکہ سکیل 14 کے ارشاداحمد اور عابد حسین کو فوری طور پر چارج چھوڑ کر آئندہ ڈیوٹی کے لئے اسٹبلشمنٹ برانچ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔