پولیس کی سرپرستی میں قبضہ گروپ کا محنت کش کے گھر اور زمین پردھاوا

Apr 26, 2020

لڈن(نامہ نگار) لڈن کے نواحی علاقہ ٹوٹ حاکم علی کا رہائشی شوکت علی نے لڈن پولیس کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوے کہاکہ عرصہ 20 سال سے ہم بطور مالک زمین کاشت کررہے ہیں اور وہاں پر رہائش پذیرہیں گزشتہ دن قبضہ گروپ کے مشتاق جوئیہ ،عباس جوئیہ اور اسکے مسلح ساتھیوں نے ہماری زمین اور گھر پرقبضہ کرنے کے لئے دھاوا بول دیا ہمیں بہیمانہ تشددکانشانہ بنایا جس ہم شدید زخمی ہوگئے لڈن پولیس کواطلاع دی لیکن پولیس نے ٹال مٹول کرکے پانچ دن بعد ہمارا مقدمہ تودرج کیالیکن ملزمان کوگرفتارکرنے کی بجائے ہم پرقبضہ گروپ مشتاق جوئیہ کی 17 اپریل کوجھوٹی کراس ورشن درج کردی ایس ایچ اوتھانہ لڈن عمران صدیقی قبضہ مافیا کی سرپرستی کررہاہے جوکہ ہماری ملکیتی زمین اورگھرپر قبضہ کروانا چاہتا ہے متاثرہ شوکت گازرنے وزیراعلی پنجاب،آئی جی پنجاب،آرپی ملتان اورڈی پی اووہاڑی سے اپیل کی ہے کہ میریاوپردرج جھوٹی کراس ورشن ختم کرکے قبضہ گروپ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

مزیدخبریں