مٹوٹلی )نامہ نگار) کروناوائرس کے متعلق قوم کی صحیح ترجمانی پرعلماء کی خدمات کوسراہاجائے۔تھانہ صدرشجاع آباد کمیونٹی کمیٹی احتیاطی تدابیرپرعمل کرانے میں بھرپورکردار ادا کریگی۔ ان خیالات کا اظہار الاشرف ٹرسٹ کے سربراہ اور تھانہ صدرشجاعبادکیونٹی کمیٹی کے رکن مولانامحمدآصف مجاہدنے اے ایس پی سنگھار ملک کیساتھ تھانہ صدرمیں ہونیوالی میٹنگ میں کیا انہوں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ملک وقوم کے اجتماعی مفادمیں ہے اور ایک انسان کی زندگی کو بچانا پوری انسانیت کو بچانا ہے اے ایس پی سنگھار ملک نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ان احتیاطی تدابیرعمل کرنا ضروری ہے ورنہ ایکشن لیا جائیگا۔ میٹنگ میں سابق یوسی چیئرمین حاجی اعجاز احمد کھلانی‘ملک امجدکھاکھی‘راناعبدالرزاق نون‘ملک سجادگنجیڑ‘خان سجاد حسین کے علاوہ سیکورٹی آفیسر ندیم ملک بھی موجود تھے۔